جشن عید میلاالنبی ﷺ ، انجمن تاجران ہٹیاں دوپٹہ بازار نے میلاد البنی کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 18 دسمبر 2015 13:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء)جشن عید میلاالنبی ﷺ ، انجمن تاجران ہٹیاں دوپٹہ بازار نے میلاد البنی کمیٹی تشکیل دیدی، اشتیاق برکت صدر ، چودھری عجائب جنرل سیکرٹری نامزد، پٹی چوک کومیلاد چوک کے نام سے منسوک کرنے کامطالبہ بھی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لیے انجمن تاجران ہٹیاں دوپٹہ بازار نے جوش وخروش سے تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں تاجروں نے ایک میلادکمیٹی تشکیل دی جس کے لیے سرپرست اعلیٰ ظفر ڈار ،صدر اشتیاق برکت اعوان، سینئر نائب صدر ملک عارف ، نائب صدر منظم علی مغل ، جنرل سیکرٹری ،چودھری عجائب حسین ، ڈپٹی جنرل سیکرتری بلال مظہر اعوان، سیکرٹری مالیات وقار اعوان، سیکرٹری اطلاعات جواد مغل ، رابطہ سیکرٹری آفتاب مغل جبکہ ممبران میں قدیر مغل ، شفیعاعوان ، چودھری ضمیر ، ریاسر شیخ کونامزد کیاگیاہے اس موقع پر انجمن تاجران اور کاوش ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر محمد ایوب اعوان نے وزیر حکومت چودھری رشید ، ممبر کشمیر کونسل رفاقت اعوان ، مشیر حکومت عارف مغل اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ہٹیاں دوپٹہ بازار میں موجودہ اعوان پٹیچوک کومیلاد کے نام سے 12 ربیع الاول سے پہلے منسوب کیاجائے ۔