آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنانا تحریک انصاف کامشن ہے‘پروفیسر تقدیس گیلانی

آزادکشمیر کی تعمیروترقی پرلگے ہوئے سٹیٹس کوتوڑ کرعوام کوبنیادی سہولیات زندگی فراہم کرینگے

جمعہ 18 دسمبر 2015 13:26

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی نائب صد ر، سابق چیئرپرسن کشمیر کلچر اکیڈمی پروفیسر تقدیس گیلانی نے کہاہے کہ آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنانا تحریک انصاف کامشن ہے ، آزادکشمیر کی تعمیروترقی پرلگے ہوئے سٹیٹس کوتوڑ کرعوام کوبنیادی سہولیات زندگی فراہم کرینگے ، کیونکہ آزادکشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے حکومتیں محض ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پرحل رہی ہیں معیاری تعلیم، صحت وصفائی کے حوالے سے کوئی کام نہیں کیاجارہاہے۔

صرف اعلانات اور تقریریں کرکے عوام کوٹرخایا جاتارہاہے ، تحریک انصاف جھوٹ، منافقت اور ہوائی اعلانات کی سیاست کاخاتمہ کرتے ہوئے عملاً عوام کو عالمی معیار کی زندگی گزارنے کیلئے سہولیات فراہمی کامشن لیکرآئی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کشمیرٹائمز کودیئے گئے خصوصی انٹریو میں کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر مظفرآباد اور میرپور میں بند ایئرپورٹس کوکھول دیے گی ، مظفرآباد اور راولاوٹ کوگیس فراہم کرکے قومی دولت جنگلات کاتحفظ یقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

اور عوامی مشکلات حل کرینگے ۔ خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کے پارٹی تنظیم سازی میں بھی خواتین کوبھرپور نمائندگی دی اور اقتدار میں وکر اسمبلی میں خواتین کی نشستیں بڑھائی جائیں گی خواتین کے بنیادی حقوق کاہرحال میں تحفظ کیاجائیگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد تحریک عمران خان نے خیبرپختوانخواہ میں عملاً گڈگورننس قائم کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ تحریک انصاف متوسط نظر سلطان محمود چودھری کاساتھ دیتے ہوئے آمدہ انتخابات میں تحریک انصاف کوکامیاب بنائیں تاکہ جس طرح بیرسٹر سلطان نے مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کیا اسی طرح آزادکشمیر میں گڈگورننس قائم ہوسکے اقرباء پروری ، لوٹ مار ، کرپشن کاخاتمہ ، آئین کی بالادستی یقینی بنائی جاسکے اور ریاست ترقی کی منازل طے کرکے عالمی چیلجنز کامقابلہ کرسکے ۔

متعلقہ عنوان :