آزادکشمیر میں عورتیں پڑھی لکھی اور بہت باصلاحیت ہیں‘ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی

جمعہ 18 دسمبر 2015 15:23

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہین کوثر ڈار نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر ترقی کا دارومدار عورتوں کی تمام شعبہ ہاے زندگی میں بھرپور شمولیت پر ہے آزادکشمیر میں عورتیں پڑھی لکھی اور بہت باصلاحیت ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام شعبہ ہاے زندگی میں ان کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں وویمن چیمبر آف کامرس کا قیام آزادکشمیر کی تاریخ کا سنہر ی باب ہے اب جلد آزادکشمیر میں وویمن مارکیٹ بھی بنے گی ریاستی ترقی کی راہیں عورت کی برابری کی نمائندگی سے گزرتی ہیں ان خیالات کااظہا ر انہوں نے دبئی میں سرینگر ،جموں اور آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے مشترکہ پلیٹ فارم جموں وکشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا اس موقع پر آر پار کے تاجروں نے آزادکشمیر کے اندر وویمن چیمبر آف کامرس کے قیام کا انتہائی خیر مقدم کرتے ہوے کہا کہ یہ ریاست کشمیر میں اپنی نوعیت کا واحد چیمبر ہے جس کی بنیاد عورتوں نے خود ڈالی اس موقع پر چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی وویمن چیمبر کو نمائندگی دی گئی ڈپٹی سپیکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام دوست اور بالخصوص خواتین دوست پالیسیوں پریقین رکھتی ہے ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان اور آزادکشمیر میں عورتوں کی ترقی کی علامت تھیں آزادکشمیر کے اندر عورتیں پڑھی لکھی اور دنیا کی ہر جگہ سے زیادہ باصلاحیت ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ انہیں مواقع میسر نہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں معاشرے کو عورت کا جائز مقام دینے کے لیے اپنے ذہن کو پراگندہ خیالات سے پاک کرنا ہو گا آزادکشمیر کے اندر عورتوں پر تشدد کے واقعات نہ ہونے کے برابر ہیں ایک ایسا ماحول موجود ہے جس میں عورتیں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں اس موقع پر صدر چیمبر وی وائی شرما ،جائنٹ صدر ذولفقار عباسی ،ظفر چوہدری ،سردار قضیم ،خورشید میر ،سردار شاہد محمود ،انیل سوری ،ارون گپتا ،سورن گپتا ،غزالہ امین و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر آر پار کے تاجروں نے مستقبل کے حوالے سے لائحہ عمل بھی ترتیب دیا شاہین کوثر ڈار نے خواتین کی تجارت میں شمولیت کے حوالے سے قابل عمل تجاویز دیں اور ا س حوالے سے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اس ھوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی ۔

(جاری ہے)

حکومت آزاد کشمیر اور وزیراعظم آزادکشمیر میں خواتین کی ترقی کے لیے اہم کردارا دا کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :