آزادکشمیر کے غریب عوام انتہائی مشکل حالات میں گزر اوقات کر رہے ہیں‘عدیل راجہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)حلقہ چھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت عدیل راجہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت نے مزدوروں ، کسانوں ، محنت کشوں کے حقوق غصب کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی آزادکشمیر کے غریب عوام انتہائی مشکل حالات میں گزر اوقات کر رہے ہیں کروڑوں روپے کی لگثری گاڑیوں میں بیٹھنے والے عیاش حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا احساس نہیں ہو سکتا آزادکشمیر کی صحافی برادری غریبوں مظلوموں کی آواز بلند کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں غریب اور محنت کش طبقہ کی آواز بلند کرنے کیلئے میڈیا نے ہر موڑ پر اہم کردار ادا کیا ہے تاہم پاکستان کی طرز پر آزادکشمیر میں بھی لیبر نیوزانٹرنیشنل خبر رساں ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں غریبوں کی آواز کو اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے اس حوالے سے آزادکشمیر کی صحافی برادری رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے کام کرے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے غریب ، پڑھے لکھے نوجوان حکومتوں کی بے حسی کے وجہ سے انتہائی بے کس اور مجبور ہو چکے ہیں محنت کشوں کیلئے زندگی گزارنا ناممکن بنا دیا گیا ہے غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو چکا ہے ایسے حالات میں صحافتی برادری کو اپنی سطح پر بھرپور کردار ادا کرتے رہنا چاہیئے