ظفر اکبر بٹ کا شہدائے بدھرن کو خراج عقیدت

محمد سعید بیگ کیساتھ ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:45

سرینگر ۔ 19 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما اور جموں وکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے شہدائے بدھرن کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کی تکمل تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ظفر اکبر بٹ نے ضلع بڈگام کے علاقے بدھرن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز متزلزل نہیں کرسکتا۔

ظفر اکبر بٹ اس موقع پر محمد سعید بیگ المعروف گلاب دین کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر بھی گئے ۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ محمد سعید بیگ 1990میں ہجرت کر کے پاکستان گئے ہیں۔