کشمور،کار اور موٹرسائیکل میں تصادم،دو افراد جاں بحق ،دوزخمی

اتوار 20 دسمبر 2015 11:54

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء )کشمور کے قریب بڈانی میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر شدید دھند کی وجہ سے کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔جاں بحق افراد کا تعلق بڈانی شہر سے تھا۔لاشوں کو تعلقہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ موٹر سائیکل سوار سبزی فروش تھے اور کشمور جا رہے تھے جبکہ کار سوار کند ھ کوٹ جارہے تھے۔