مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 21 دسمبر 2015 14:28

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہا۔

کم سے کم درجہ حرارت قلات، کالام منفی 09، ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم اج (رات) مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن،بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں رات اورصبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہے گاجبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں رات اورصبح کے وقت دھند پڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :