سیاسی و سماجی رہنما چےئرمین چوہدری محمد فیض انتقال کر گئے

بدھ 23 دسمبر 2015 18:35

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)کھوئی رٹہ ندی سوہانہ کے سیاسی و سماجی رہنما چےئرمین چوہدری محمد فیض انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ آج 24 دسمبردن 11 بجے ندی سوہانہ میں ادا کی جائے گی آزاد کشمیر کے وزیر ھائر ایجوکیشن محمد مطلوب انقلابی ، تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر چوہدری محمد رفیق نےئر ، سابق وزیر خزانہ راجہ نثار احمد خان ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل عبدالقیوم قمر ، تحریک انصاف ضلع کوٹلی کے جنرل سیکرٹری عبدالقیوم صابری ایڈووکیٹ ، انجمن تاجرا ں کھوئی رٹہ کے سابق سرپر ست اعلیٰ چےئرمین محمد رفیق بجاڑ ، راجہ بنارس آف بنڈلی ، سابق ڈی ای او مفتی نذیر احمد چوہدری ، کھوئی رٹہ کے سینئر صحافی سردار ساجد آزاد، زوالفقار گور سی نے کھوئی رٹہ ندی سوہانہ کے سیاسی و سماجی رہنما چےئرمین چوہدری محمد فیض کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔