کراچی ،افسوسناک واقعہ پر پیپلز پارٹی پر اپوزیشن برس پڑی، عمران اسماعیل اور فیصل واووڈا بچی کے گھر پہنچ گئے، نیبل گبول کا بلاول بھٹو سے معافی کا مطالبہ
جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرار دیدیا عمرا ن اسماعیل اور فیصل واووڈا متوفیہ بسمہ کے والدین کو دلاسہ دینے ان کے گھر پہنچ گئے
بدھ 23 دسمبر 2015 21:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر پیپلز پارٹی پر اپوزیشن برس پڑی، تحریک انصاف کے عمران اسماعیل اور فیصل واووڈا بچی کے گھر پہنچ گئے، نیبل گبول نے بلاول بھٹو سے معافی کا مطالبہ کر دیا، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرار دیا۔تحریک انصاف کے رہنما عمرا ن اسماعیل اور فیصل واووڈا متوفیہ بسمہ کے والدین کو دلاسہ دینے ان کے گھر پہنچ گئے۔
میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکمرانوں کو سکیورٹی خدشات ہیں تو گھر بیٹھ جائیں۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر پروٹو کول کی وجہ سے بچی کی موت ہوئی ہے تو سندھ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سابق وزیر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری بچی کے والدین سے معافی مانگیں۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رہنما محمد حسین نے کہا کہ انگریز چلے گئے لیکن کالے انگریز باقی ہیں جو عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔
ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پی پی پی حکومت کے پروتوکول کے سبب بسمہ کی ہلاکت کے خلاف سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ فنکشنل لیگ کے شہر یار مہر نے کہا کہ بلاول کو اپنی جان کا خوف ہے تو گھر سے ہی نہ نکلیں۔دیگر سیاسی و سماجی رہنماوٴں نے بھی واقعہ کو افسوسناک قرا ر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.