قائد اعظم کو کشمیری حریت رہنما یاسمین راجہ کا خراج عقیدت

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اُن کے یوم ولادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یاسمین راجہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے مسلمانوں کیخلاف ہندؤں کی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کوبھانپتے ہوئے ایک الگ وطن کا مطالبہ کیا تھا اور پھر وقت نے ثابت کر دیا کہ قائد کا یہ مطالبہ بالکل صحیح تھا۔

انہو ں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن کے حصول کی خاظر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہو ں نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی اور قائد اعظم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امیدوں اور تماناؤں کا مرکز ہے اور کشمیری امیدکرتے ہیں کہ پاکستان حق خود ارایت کے حصول کی جد وجہد میں کشمیریوں کی بھر پور اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :