پیپلز فریڈم لیگ کا ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کے ارکان کی مسلم دشمن سرگرمیوں پر اظہار تشویش

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:52

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں جموں کشمیر پیپلز فریڈم لیگ نے ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کی طرف سے جموں خطے میں مسلمانوں پرڈھائے جانیوالے مظالم پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے پیپلز فریڈم لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان خان کی صدارت میں تنظیم کا ایک اجلاس ضلع بڈگام کے دفتر پر منعقدہوا جس میں ضلع کے تمام اراکین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مقبوضہ علاقے کی تازہ ترین صورت حال پر غورو خوض کیا گیا۔ محمد رمضان خان نے اجلاس سے خطاب میں وی دی سی کی مسلم دشمن سرگرمیوں اور ایک بے گناہ مسلم نوجوان کے قتل پر شدید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ان بدنا م زمانہ کمیٹیوں کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوسکتا ۔