ڈپٹی کمشنر نیلم عبدالحمید کیانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں

پیر 28 دسمبر 2015 13:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) ڈپٹی کمشنر نیلم عبدالحمید کیانی کی کاوشیں رنگ لے آئیں ضلع نیلم میں گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف حادثات و قدرتی آفات میں جاں بحق ہونے والے 100افراد اور آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کے لیئے ڈیڑھ کروڑ کا امدادی پیکج منظور کروا لیا گیا باقاعدہ چیکوں کی تقسیم کا عمل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نیلم عبدالحمید کیانی کی خصوصی کاوشوں سے گزشتہ پانچ سالوں سے التواء کا شکار ضلع نیلم میں مختلف حادثات و قدرتی آفات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ماوضہ جات کی ادائیگی کردی گئی ، عبدالحمید کیانی کی زاتی کاوشوں سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم کی محکمہ مالیات نے باقاعدہ منظوری دی اور رقم ڈی سی آفس نیلم کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی بعدازاں گزشتہ روز ڈوزیر تعلیم سکولز و ایم ایل اے حلقہ نیلم میاں عبدالوحید اور ڈپٹی کمشنر نیلم عبدالحمیدکیانی نے جاں بحق افراد اور متاثرین آتشزدگی میں ڈیڑھ کروڑ مالیت کا 100چیک تقسیم کیا عبدالحمید کیانی کی نیلم میں تعیناتی کے بعد گزشتہ ایک عرصے سے التواء شدہ فائلوں کی منظوری احسن اقدام ہے جس پر عوامی حلقوں میں ڈپٹی کمشنر نیلم کے اقدام کا زبر دست خیر مقدم ۔