سردار گل خنداں کا دورہ باڑیاں ‘عوام کا شاندار استقبال ‘درجنو ں افراد تحریک انصاف میں شامل

پیر 28 دسمبر 2015 13:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) سردار گل خنداں کا دورہ باڑیاں عوام کا شاندار استقبال درجنو ں افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ، مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب ، ضلعی صدر تحریک انصاف نیلم میاں شہزاد الرشید ، جنرل سیکرٹری ملک نصیر اعوان ایڈوکیٹ ، اور تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر اخلاق احمد رانا ان کے ہمراہ تھے ، نیلم ویلی کے گلی کوچوں میں جعلی شیر کا شکار کرنے کا اعلان ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب سردار گل خنداں کا دورہ باڑیاں ، مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سردار گل خنداں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نیلم میں مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے آئندہ انتخابات میں تعلیمی پیکج اور ترقیاتی پیکج کے نام پر نیلم ویلی کی عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

(جاری ہے)

مرکزی قیادت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں مرکزی قیادت کی نیلم آمد پر بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کریں گے ، پیپلز پارٹی کا تعلیمی پیکج اور ن لیگ کا ترقیاتی پیکج فراڈ عوام کو دھوکہ دینے والے کامیاب نہیں ہو سکتے ، نوجوان تحریک انصاف کے اصل وارث ہیں مستقبل کے معمار مسائل کے حل کے لیے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنا کردار ادا کریں ۔پیپلز پارٹی اپنی خراب کارکردگی کے باعث اپنی ساکھ ختم کر چکی ، نیلم ویلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں جعلی شیر کا شکار کریں گے ۔

آزاد کشمیر کے آمدہ انتخابات میں میرپور کے ضمنی انتخاب کی تاریخ دھرائیں گے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت سٹیٹس کو کی تمام جماعتیں تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں ، نیلم ویلی عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے۔یونین کونسل باڑیاں کے وارڈ جبڑ باڑیاں اور سید پورہ کے تفصیلی دورے کے دوران تحریک انصاف یونین کونسل باڑیاں کے صدر محمد یٰسین اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے مختلف مقامات پر عوام سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ضلعی جنرل سیکرٹری ملک نصیر اعوان کے رہائش گاہ پر عشاہیے سے خطاب کرتے ہوئے سردار گل خندان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف تبدیلی کانشان نیلم ویلی کی تقدیر بدلنے کے لیے میدان میں آچکے ہیں ۔

یونین کونسل باڑیاں میں BHUاور ٹیکنیکل کالج کے قیام کے لیے کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :