سکولز آفیسران کے مسائل حل نہ ہونا باعث تشویش ہے،لطیف عباسی

پیر 28 دسمبر 2015 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015) آزادکشمیر سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء محمد لطیف عباسی نے کہا ہے کہ سکول آفیسران کے دیرینہ مسائل حل نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔سکو ل آفیسران کی گریڈ 17,18,اور19کی سنیارٹی فہرستوں کے اعتراض اور اپیلوں کی سماعت جلد مکمل کی جائے تاکہ سکول آفیسران کی ترقیابیوں میں تعطل دور ہوسکے۔

سکول آفیسران کے لئے ٹائم سکیل کی منطوری اور پنجاب کی طرز پر ترمیم شدہ چاردرجاتی فارمولہ آزادکشمیر میں بھی لاگو کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہون نے اپنے ایک بیان میں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے وزیراعظم آزادکشمیر ،وزیرتعلیم سکولز اور سیکرٹری تعلیم سکولز سے مطالبہ کہا ہے کہ سکول آفیسران کے مسائل حل کے لئے پہلے سے قائم کمیٹی کو فعال کرکے سکول آفیسران میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

سابقہ منتخب باڈی نے بروقت انتخابات کے وعدے کو پورا نہ کرکے سکول آفیسران کے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔انتخابات میں 6ماہ کی تاخیر ہوچکی ہے جو دستور کی صریح خلاف ورزی ہے۔سابقہ ایسوسی ایشن کا مینڈیٹ ختم ہوچکاہے اس لیے وہ کسی بھی فورم پر سکول آفیسران کی نمائندگی کرنے کی اہل نہیں ہے۔جلد سکول آفیسران کا اجلاس منعقد کرکے اس بحران سے نکلنے کا لائحمہ عمل طے کیاجائے گا۔