نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند بات ہے ،معاملات حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے ، پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، صدر بش اور سعودی شاہ عبداﷲ نے پرویز مشرف سے اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ حل کرانے کی درخواست کی تھی،سابق وزیر خارجہ خورشیدمحمودقصوری کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 28 دسمبر 2015 21:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 دسمبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اورسابق وزیر خارجہ خورشیدمحمودقصوری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان بہت ہی خوش آئند بات ہے ،معاملات کو حل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے ، پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، سابق امریکی صدر بش اور سابق سعودی شاہ عبداﷲ نے پرویز مشرف سے اسرائیل اور فلسطین کاتنازعہ حل کرانے کی درخواست کی تھی ۔
وہ پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے سابق صدر ابراہم لنکن نے کہا تھا کہ میں اپنے دشمنوں کو فنا کر دیتا ہوں ان کو اپنا دوست بنا کے ،حالات کو سازگار کرنے کے لئے ملنا بہت ضروری ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اس وقت امریکہ کے صدر جار ج واکر بش اور شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے پرویز مشرف کو کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع حل کرائیں اور وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔
خورشید محمود قصوری نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان ایک بہت ہی خوش آئند بات ہے ۔معاملات کو حل کرنے کے لئے دونوں ملکوں کے سربراہان کا ملنا نہایت ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے متعلق میری پیشگوئی سچ ثابت ہوئی ، زیادہ خوشی کی بات یہ ہے کہ نریندر مودی نے بنگلہ دیش میں جا کر پاکستان کے زخم ہرے کر رہے تھے اب انہیں احساس ہو گیا ہے کہ اس طرح دشمنی کر کے معاملات نہیں چلنے والے ۔خورشید قصوری نے کہا کہ نریندر مودی صاحب نے نواز شریف کے گھر جا کر پوری دنیا اور بھارت ڈپلومیسی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اب انکی خارجہ پالیسیاں پاکستان کے حق میں بدل چکی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.