اقراء سکول بیس بگلہ اور بھٹی شریف کے شاندار سالانہ نتائج

بدھ 30 دسمبر 2015 12:27

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)آزاد کشمیر میں پرائیویٹ سکولوں نے تعلیم کو بام عروج پر پہنچا دیا ہے -آزاد کشمیر میں بہترین تعلیم دینے والے پرائیویٹ سکولوں میں اقراء سکولز اہم کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں-آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ اور بھٹی شریف میں قائم اقراء سکولز میں سالانہ نتائج کے موقع پر پروقار تقاریب کا انعقاد کیاگیابچوں نے اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے--بیس بگلہ اور بھٹی شریف کے اقراء سکولوں کا سالانہ نتیجہ شاندار رہا جس پر عوام علاقہ نے سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے-اقراء سکول بیس بگلہ میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر سرداراعجاز خان تھے ‘اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیا اس موقع پر بچوں کے والدین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-مہمان خصوصی پروفیسر سردار اعجاز خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے ہی معاشرے میں ترقی اور قوموں کو عروج ملتا ہے اور اقراء سکول ہر سال بہترین نتائج دے رہے ہیں جس پر اس سکول کے اساتذہ مبارکباد کے مسحق ہیں-اس موقع پر راجہ حنیف‘ راجہ حنیف اور دیگر نے بھی خطاب کیا-اقراء سکول بھٹی شریف میں بھی سالانہ نتائج کے موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مفتی عبدالرشید تھے انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے دینی تعلیم جو ہماری بنیادی تعلیم ہے کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ تعلیم کو بھی حاصل کرنا چاہئے اور والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے ب چوں پر گہری نظر رکھیں اور انہیں اچھا باعمل انسان بنائیں-بیس بگلہ اور بھٹی شریف میں سالانہ نتائج کے موقع پر منعقدہ تقاریب کے آخر پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے-سالانہ نتائج کے موقع پر منعقدہ تقاریب کے موقع پر لوگوں نے ان سکولوں کے پرنسپلز اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی-