حکومت سکول آفیسران کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،لطیف عباسی

بدھ 30 دسمبر 2015 12:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء)سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء محمد لطیف عباسی اور راجہ محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر سکول آفیسران کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کرے۔پنجاب کی طرز پر ترمیم شدہ چار درجاتی ترقیابی فارمولے کو آزادکشمیر میں بھی لاگو کیاجائے۔صد ر معلمین ،پرنسپلز کیلئے پنجاب کی طرح چارج لاؤنس،انکم ٹیکس میں چھوٹ کی بحالی اور ٹائم سکیل کے دیرینہ مطالبہ کو بھی پورا کیاجائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکول آفیسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مقبول حسین طاہر،راجہ محمدسفیرخان،شاہد گیلانی،انعام الحق ہاشمی،شبیر حسین شاہ،حافظ محمد حنیف اور محمد افضال بیگ بھی موجود تھے۔انہوں نے سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دستور کے مطابق انتخابات کے فوری انعقاد کا مطالبہ کردیا اور کہاک ہ سکول آفیسرز کا مئوثرفورم ہی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرسکتاہے۔اجلاس میں انتخابات کے انعقاد کے لئے پہلے سے قائم کمیٹی میں توسیع کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران پر زور دیا کہ وہ سکولز آفیسرز سے رابطے کے بعد ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔