آزادکشمیر میں اخباری مالکان کی تنظیم کی اجارہ داری کیخلاف ریاست بھر سے جاری ہونیوالے جرائد کے مالکان نے علیحدہ تنظیم بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی

ہفتہ 2 جنوری 2016 14:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جنوری۔2016ء) آزادکشمیر میں اخباری مالکان کی تنظیم کی اجارہ داری کے خلاف ریاست بھر سے جاری ہونیوالے جرائد کے مالکان نے علیحدہ تنظیم بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی ، جلد ریاست بھر سے شائع ہونیوالے جریدہ اخبارات ہفت روزہ ، پندرہ روزہ ، ماہانہ اور روزنامہ جات کے مالکان کی مشاورت سے تنظیم کاباقاعدہ اعلان کیاجائیگا ، تفصیلات کے مطابق اے کے این ایس کی جانب سے آزادکشمیرکے ریاستی جرائد کونظرانداز کرنے اورتنظیم میں نمائندگی نہ دینے کے خلاف ریاست بھر کے جرائدمالکان نے نئی تنظیم بنانے کافیصلہ کیاہے دارالحکومت میں اس حوالہ سے ابتدائی مشاورت کی گئی ہے جس میں طے پایا کہ جلدجرائد مالکان کی ٹیم آزادکشمیرکے تمام اضلاع کاتفصیلی دورہ کرنے کے بعد اسلام آباد میں میٹنگ بلائے گی جس میں نئی تنظیم کاباقاعدہ اعلان کیاجائیگا ، تنظیم کے قیام کامقصد عرصہ دراز سے شائع ہونے وائے جرائداخبارات کے مسائل کے حل ، سرکاری اشتہارات میں پالیسی اورمیرٹ کے مطابق ان کاکوٹہ کے تعین سمیت دیگر معاملات کوحل کرناہے ۔