جامع مسجد عبداللہ بن عباس کی تکمیل خوش آئند پہلو ہے

قرآن وسنت کی حقیقی تعلیم کا فروغ مسلمانوں پر فرض ہے، عبدالرشید ترابی

ہفتہ 2 جنوری 2016 16:20

اسلام آباد ۔ 02جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جامع مسجد عبداللہ بن عباس کی تکمیل ایک خوش آئند پہلو ہے ، قرآن وسنت کی حقیقی تعلیم کا فروغ مسلمانوں پر فرض ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تکمیل کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ ( وامی ) پاکستان کے ڈائریکٹر ابو حذیفہ اور راجہ خالد محمود نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ قرآن وسنت کی حقیقی تعلیمات سے خود بھی روشناس ہونا اور پوری دنیا کو اس سے روشناس کروانا امت کی ذمہ داری ہے،آج قرآن کاپوری امت پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ ا س کے نظام کو نفاذ کیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ آج کشمیرسمیت پوری امت سائل کا شکار ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ اور ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اس مسجد کی تعمیر میں حصہ ڈالا،اس موقع پر ابو حذیفہ نے کہاکہ مساجد اللہ کے دین کا نور پھیلانے کے لیے تعمیر کی جاتی ہیں ایک مرحلہ تعمیر کا اور دوسرا مرحلہ اس کی آباد کاری اور علم کا نور پھیلانے کا ہے ،تقریب سے راجہ خالد محمود اور دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :