صحت کارڈ سسٹم فلاحی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم قدم ہے‘اعجاز یوسف ایڈووکیٹ

وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کا واویلا کرنے والے اپنا اور بچوں کے سر درد کا علاج کروانے کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں وفاقی حکومت کے اس اقدام سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی‘صدر مسلم لیگ (ن)ضلع پونچھ کا اظہار خیال

اتوار 3 جنوری 2016 13:10

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جنوری۔2016ء)صحت کارڈ سسٹم فلاحی ریاست کے قیام کے حوالے سے اہم قدم ہے ،وفاقی حکومت کے اس اقدام سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی آئے گی ،صحت کی مفت سہولیات دیکر میاں نواز شریف نے غریب دوستی کا ثبوت ہے آزاد کشمیر میں صحت کے حوالے سے ابتر پوزیشن نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہے - وفاق کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کا واویلا کرنے والے اپنا اور بچوں کے سر درد کا علاج کروانے کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں ان سیرسپاٹوں پر اٹھنے والے اخراجات کے لیے آزاد حکومت کے پاس بجٹ موجود ہے مگر غریب ملازمین کی تنخواؤں کی بات آئے تو وزیر امور کشمیر اور وفاقی حکومت پر الزامات عائد کیے جاتے ہیں ،آزاد کشمیر کے موجودہ حکمران تاریخ کے بدترین حکمران ہیں وفاقی حکومت پر بیجاتنقید کرنے والے تحریک ِ آزادی کشمیر کو ناقابل ِ تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں سیکیموں نوکریوں پر کمیشن سسٹم رکھنے اور کلرک کی آسامی پر باہم لڑپڑنے والے وزیر اعظم ،صدر ِ ریاست اور انکی ٹیم کا یوم ِ حساب قریب آپہنچا ہے عوام ووٹ کی طاقت سے حقوق غضب کرنے والوں کو نشانہ عبرت بنا ئیں گے ضلع پونچھ کی چاروں سیٹیں جیت کر قیادت کو تحفے میں دیں گے آزاد کشمیر بھر میں مضبوط حکومت کے قیام کے بعد یکساں نظام تعلیم اور صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہا رپاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجا زیوسف ایڈوکیٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے لاکھوں خاندانوں کے علاج معالجے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور صحت کارڈ بارے اپنے ایک بیان میں کیا ۔لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فلاحی ریاست کی طرف سفر کر رہی ہے آزاد کشمیر میں لیگی حکومت کے قیام کے بعد یہاں بھی تعمیر وترقی اور روشن آزاد کشمیر کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

انکا کہنا تھا آزاد کشمیر جتنی قلیل آبادی کو پسماندہ رکھنے ،برادری ازم اور علاقائی ازم کو پروان چڑھا کر اقتدار کی راہیں ہموار کرنے اور پھر اقتدار میں آ کر اپنے رشتہ داروں کو نوازنے والوں کے دن گنے جا چکے ہیں آئندہ الیکشن میں پونچھ سمیت آذاد کشمیر بھر سے کلین سویپ کر کہ عوامی محرومیاں ختم کرنے کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے ۔