بونیر ،میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا

پیر 4 جنوری 2016 16:54

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 جنوری۔2016ء) بونیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بونیر کے میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش اور پہاڑی سلسلہ میں برفباری کا آغاز ہوچکا ہے۔جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اور ساتھ ہی یخ بستہ ہوائیں بھی چل رہی ہے۔

(جاری ہے)

بارش نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں گرد وغبار کی وجہ سے مرد خواتین اور بچے نزلے ،زکام ،سینہ اور گلے کے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔بارش کی وجہ سے اب گرد وغبار تھم ہوکر اس سے پیداہونے والی بیماریاں بھی ختم ہوجائے گی۔بارش اور سردی کی وجہ سے لوگوں نے بازاروں میں چپلی کباب سنٹروں ،گاجر کے حلوے ،سونپ یخنی اور دیگر گرم خواراک کے سنٹرو ں کا رخ کیا۔جبکہ سردی کی وجہ سے سوختہ لکڑیوں کی مانگ میں اضافہ پیدا ہوگیا ہے۔اور منہ مانگے قیمت پر فروخت کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :