منی انگلینڈ میرپور میں سوئی گیس کی لو ڈ شیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے‘غریب عوام کی ہوٹلوں پر قطاریں

جمعرات 7 جنوری 2016 12:49

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء) منی انگلینڈ کھلانے والے شہر میں گیس کے چولہے ٹھنڈے چوبیس گھنٹے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری غریب عوام کا ہوٹلوں پر قطاریں لگ گئی سیکٹر ایف ون،ایف ٹو سی فور ،سی ون کی عوام احتجاج کی دھمکی دے دی ۔عوام اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق میرپور کی عوام پچھلے چند ماہ سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کامسئلہ جو راہنماء آتے ہیں۔

ان کے رحم وکرم پرچھوڑ ہوا تھا۔ جب کہ آج دو ماہ سے میرپور کی عوام میں مزید گیس کی لوڈشیڈنگ کا بحران مزید بن چکا ہے اور 2016کا الیکشن حکومت کے وقت کے لیے میرپور کی عوام حکومت وقت کو ان کی نااہلی کا ثبوت اس وقت دے گی جب اپنی پرچی کا حق ادا کرئے گی۔ غریب عوام ہر دور میں پسی جا رہی ہے اور سیاسی بہانے اپنی اپنی کرسیوں کے پیچھے پڑے ہیں۔

(جاری ہے)

میرپور واحد شہر ہے جس کی روینوز کروڑوں روپے گورنمنٹ کے خزانہ میں جاتاہے اور حکمرانوں نے یہ کبھی بھی عوام کے حق کے لیے کوئی اہم کردار اد ا نہیں کیا۔

اب ان راہنماؤں کو 2016کاالیکشن بھاری پڑے گا عوام نے ہر دور میں حکمرانوں کے یہ ظلم وجبر سہتی رہی مگر آج میرپور کی عوام نے یہ فیصلہ کیاہے کہ ہمارے اوپر جو بم بر ساتے ہیں۔ اس کا حساب ووٹ کی پرچی سے لیں گے۔ حکمران جماعت آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور ان کی پوری کابینہ کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے میرپور کی عوام نے ہر قربانی دی منگلا ڈیم کے متاثرین ہوں یا مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین ہوں کشمیری نسل در نسل پاکستان کی بقاء اور سلامتی کے لیے جنگ لڑی اور عوام کو قربانی کا بکرا بنا یا گیا۔ آج غریب عوام کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہورہے ہیں اور حکمران اپنی کرسیوں کے پیچھے پڑے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد میرپور کی عوام حکمرانوں سے ان احتساب لے گی۔

متعلقہ عنوان :