مظفرآباد،2 مسافر ہائی ایس گاڑیاں ٹکر ا گئیں، 20 افراد زخمی، 6 کی حالت تشویشناک

جمعرات 7 جنوری 2016 13:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 جنوری۔2016ء) گڑھی دوپٹہ کے مقام پر ٹریفک حادثہ‘ دو مسافر ہائی ایس گاڑیوں میں ٹکر‘ 20 افراد زخمی‘ 6 کی حالت تشویشناک‘ عوام نے اپنی مدد آپ زخمیوں کو سی ایم ایچ مظفر آباد اور آمیور ہسپتال شفٹ کر دیا‘ ڈرائیور گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چکوٹھی سے مظفر آباد آنے والی ہائی اے جے کے 4944 جس کو محمد یونس نامی شخص ڈرائیو کر رہا تھا کہ گھری دوپٹہ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس۔

(جاری ہے)

ایم بی 5100 جس کو ڈرائیور جاوید چلا رہا تھا اچانک ہی دوسری گاری بے قابو ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاریوں میں سوار 30 افراد میں سے 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو گئے جن کو موقع پر موجود لوگوں نے سی ایم ایچ ہسپتال اور آمیور ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا جن میں سے 6 کی ہالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دونوں ڈرائیور یونس اور جاوید زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جائے حادثہ پر نہ پہنچنے کیخلاف عوام نے احتجاج بھی کیا جو ایک گھنٹے بعد منتشر ہو گیا

متعلقہ عنوان :