شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش نے پورے شہر میں جھل تھل کردیا

جمعرات 7 جنوری 2016 16:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش نے پورے شہر میں جھل تھل کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صدر ،آئی آئی چندریگر روڈ ،گلشن اقبال ،سرجانی ٹاوٴن ،بلدیہ ،ملیر ،لانڈھی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ اختر کالونی اور ڈیفنس میں تیز بارش ہوئی ۔

(جاری ہے)

بارش ہوتے ہی موسم خوشگوار ہوگیا اور چند دنوں سے جاری گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا اور شہر میں ٹھنڈی ہواوٴں نے ڈیرے ڈال لیے ۔تاہم بارش کی چند بوندیں پڑتے ہی کے الیکٹرک کی نااہلی بھی سامنے آگئی ۔اورنگی ٹاوٴن ،منگھوپیر ،سرجانی ٹاوٴن ،نیو کراچی سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :