باغ--پرائمری سکول بھٹی شریف کا نتیجہ 100فیصد رہا‘عوام کی اساتدہ کو مبارکباد

جمعہ 8 جنوری 2016 12:46

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء)آزاد کشمیر ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقعہ غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ کے نواحی علاقہ بھٹی شریف میں قائم پرائمری سکول کا نتیجہ 100فیصد رہا‘ عوام علاقہ کی اساتذہ کو مبارکباد-سالانہ نتائج کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی-اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے اور عوام سے خوب داد وصول کی-تقریب سے بزرگ رہنماء راجہ عبدالخالق ‘مدرس مختیار خان ‘ راجہ محمود‘ راجہ مشتاق‘ ممتازکے ایم زبیر خان‘ محمد نسیم خان‘ ادیب ایڈووکیٹ‘ راجہ وقار نے خطاب کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو سو فیصد نتیجہ دینے اور طلباء کی اچھی کارکردگی پر طلباء کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ سکول کی تعداد دوسو ہے لیکن نہ یہ سکول مڈل ہوا ہے اور نہ یہاں کوئی اور استاد کی تعیناتی کی گئی -محکمہ تعلیم باغ نے کئی بار وعدہ کیا مجبوراً دو فی میل ٹیچرز کو تعینات کیا ہوا ہے جن کی تنخواہ عوام علاقہ خود پوری کر تے ہیں-