عبدالرشید ترابی کل حلقہ وسطی باغ تفصیلی دورہ کریں گے

پیر 11 جنوری 2016 15:00

باغ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کل سے حلقہ وسطی باغ کا تفصیلی دورہ کریں گے،دورے کا آغاز یونین کونسل تھب سے کیا جائے گا ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی 12جنوری کو تھب کے مقام پر عظیم الشان شہداء کانفرنس سے خطاب کریں گے ،13جنوری کو ملوٹ کے مقام پر سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے،14جنوری کو ہاڑی گہل کے مقام پر سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے 15جنوری کو شمالی باغ مرہنہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کریں گے 16جنوری کو جگلڑی میں اجتماعات سے خطاب کریں گے 18جنوری ریڑھ بن میں اجتماعات سے خطاب جبکہ 19,20جنوری کو جنوبی باغ میں اجتماعات سے خطاب کریں گے ،ان مواقعوں پر سینکڑوں افراد دیگر جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شامل ہوئے ہیں ان سے حلف لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :