مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں کشمیریوں کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے، سید عجائب حسین ہمدانی

جمعرات 14 جنوری 2016 13:32

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) مرکزی جائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سید عجائب حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں کشمیریوں کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے جو لوگ راجہ فارق حیدر خان کے خلاف سازشوں کا جال بچھانے میں مصروف ہیں انہیں ناکامی اور مایوسی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا وہ گزشتہ روز ہٹیاں بالا میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی عوام مسائل کے حل میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے اپنے جیالے بھی پارٹی کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر سراپا احتجاج ہیں چوہدری مجید کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے آزاد خطہ میں پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کو آئینی موقع پورا کرنے کا موقع دیا اب آئنی مدت پوری ہونے پر چوہدری مجید احسان فراموشی کی مثال قائم کرتے ہوئے آزاد کشمیر سے جنازے اٹھنے کی دھمکیاں دے کر وفاق کو دفعہ 56لگانے پر مجبور کر رہے ہیں مگر پیپلز پارٹی کو سیاسی شہید بننے کا موقع کسی صورت نہیں دیا جائے گا پانچ سال مکمل ہونے پر عوامی عدالت میں لائیں گئے عوام خود ان سے حساب لیں گئے اور اپنے ووٹ کی طاقت سے چور لٹیرے اور کرپٹ حکمرانوں کو زرداری ہاؤس میں دفن کریں گئے صدر ریاست کی آمد کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور ہم سادات برادری کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے حلقہ انتخاب میں انتخابی دنگل میں ان کی شرکت صدر ریاست کی اچھی شہرت کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گی امراء ساون ماضی میں بلاشبہ پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ تھا اب وہاں کا سیاسی نقشہ یکسر تبدیل ہو کر راجہ فاروق حیدر خان کا مضبوط قلعہ بن چکا ہے جہاں سے پیپلز پارٹی کا صفایا ہو چکا ہے

متعلقہ عنوان :