مقبوضہ کشمیر میں جائے حادثہ پر سڑک توٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کے باعث بس کا توازن خراب ہو گیا اور بس کھائی سے نیچے جا گری جس سے موقع پر ہگیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ بیس افراد شدید زخمی ہیں۔بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ، ہندوسینا کا سربراہ وشنوگپتاگرفتار
جمعہ 15 جنوری 2016 17:18
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملے کے الزام میں ہندوسینا کے سربراہ وشنوگپتا کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ہندوسینا کے سربراہ کو پی آئی اے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے ایک دن بعد ہی حراست میں لے لیا۔ چار سے پانچ ہندوسینا کارکنان نے باراکھامباروڈپر واقع پی آئی اے کے دفتر میں دھاوابول دیاتھا اور کئی کمپوٹرتوڑکر دستاویزات بھی پھاڑدی تھیں۔
دہلی پولیس موقع پر پہنچی اور24سالہ للت الیاس امیت کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج قبضے میں لے لی لیکن اب وشنوگپتا کو حراست میں لے لیا گیا جس کی پاکستان میں کسی کو توقع نہیں تھی۔(جاری ہے)
حملہ آوروں کی طرف سے پمفلٹ بھی چھوڑے گئے جن پر لکھاتھاکہ داؤ دابراہیم اور حافظ سعید کو حوالے کیے جانے تک بھارت کو پاکستان سے تعلقات نہیں رکھنے چاہیں۔
تجزیہ نگاروں کاکہناتھاکہ اس حملے کے پیچھے بھی پاکستان مخالف سوچ کارفرماہے ، مودی کے دورہ لاہورکے بعد ایسے حالات کاخدشہ ظاہر کیاجارہاتھا، اس سے قبل پٹھانکوٹ ایئربیس حملہ ہوا جس پر پاکستان نے بھارت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عمل بھی کیا ، اب اس کے بعد پی آئی اے کے دفتر پر انتہاء پسندوں نے حملہ کردیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.