اسلام آبادسمیت پنجاب میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ

پیر 18 جنوری 2016 11:07

اسلام آباد /لاہور/کوئٹہ /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 جنوری۔2016ء ) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب میں شدید دھند کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ، پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر جبکہ بالائی علاقوں میں سردی کی شدت بدستور جاری رہی ،گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہر بھی سردی کی لپیٹ میں آگئے،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی تاہم پنجاب کے میدانی علاقے رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ کے شہروں میں موسم بہتر ہونا شروع ہوگیا ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح کے اوقات شدید دھند کا راج رہا،دھند کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی تاہم پنجاب کے میدانی علاقے رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہان درجہ حرارت منفی 11 سینٹی گریڈ رہا۔اسی طرح استور میں منفی 08 ، گوپس،کالام منفی 06،پاراچنار منفی05، کوئٹہ، گلگت، دیر منفی 03 ، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 02، مری اور ڑوب،دالبندین میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

متعلقہ عنوان :