حریت رہنما سیدعلی گیلانی سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے

پیر 18 جنوری 2016 14:22

سرینگر ۔ 18 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 جنوری۔2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی نے جو گزشتہ کئی روز سے علیل ہیں کی صحت مذید گررہی ہے اور ڈاکٹروں نے گزشتہ روز انہیں انکی رہائش پرمنصوعی نظام تنفس سے آکسیجن دی ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی کے پرسنل سیکریٹری پیر سیف اللہ نے بزرگ رہنماء کی صحت کے بارے میں میڈیا کو بتایا ہے کہ سید علی گیلانی کی صحت اگرچہ کئی دن سے ناساز چلی آرہی تھی، تاہم گزشتہ شام کو ان کی چھاتی میں تکلیف بڑھ گئی اور انہیں دردمحسوس ہونے لگااور وہ کمزوری اور نقاہت محسوس کررہے ہیں،جس کی وجہ سے انہیں آکسیجن دینی پڑی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے ان کا چیک اپ کیا اور کئی دوائیاں تجویز کیں، جو وہ باقاعدگی سے لے رہے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں کسی سے نہ ملنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔پیر سیف اللہ نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بزرگ رہنماء کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ سید علی گیلانی کے داماد الطاف احمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ بزرگ رہنماء کو سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے ۔ انہیں جمعہ کے روز بھی ہسپتال لے جایاگیا تھا ۔