تحریک انصاف کے مرکزی رہنما الحاج سردار گل خندان نے ضلع نیلم میں وارڈ سطح پر دورے شروع کر دئیے

چلہانہ ڈنہ ریالی گاؤں میں شاندار استقبال ‘سینکڑوں افراد کا گل خندان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار‘تحریک انصاف میں شمولیت

جمعرات 21 جنوری 2016 16:23

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما الحاج سردار گل خندان نے ضلع نیلم میں وارڈ سطح پر دورے شروع کر دیے چلہانہ ڈنہ ریالی گاؤں میں شاندار استقبال سینکڑوں افراد نے گل خندان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگے چلہانہ کی فضا تحریک انصاف زندہ باد گل خندان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی ضلع نیلم کے عوام کو گزشتہ 10سالوں سے مسلط کرپٹ ایم ایل اے سے نجات تحریک انصاف دلاے گی نوجوانوں اور عوام کا تحریک انصاف میں شامل ہونا تبدیلی کی علامت ہے گل خندان کا چلہانہ ریالی ڈنہ گاؤں میں کارکنوں سے خطاب اس موقع پر چوہدری جمیل ،نذیر شاہ ،مختار شاہ ،گلفراز حسین ،غلام دین ،لعل حسین ،رفیق ،غلام رسول شاہ ،صابر شاہ اپنے خاندان برادری سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگے شامل ہونے والوں کو گل خندان نیلم کے صدر میاں شہزاد رشید ،ابرارسلطان میر گل خندان نے فداد شاہ کے گھر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم کے عوام کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور عوام حقیقی تبدیلی کے لیے عمران خان اور بیرسڑ سلطان کے قافلے کا حصہ بنیں اور ضلع نیلم کو انشاء اللہ کرپٹ ٹولے سے نجات دلائیں گے۔

متعلقہ عنوان :