وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی آبائی یونین کونسل میں پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا‘درجنوں خاندان مسلم لیگ (ن) میں شامل

جمعرات 21 جنوری 2016 16:24

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جنوری۔2016ء) وزیر تعلیم میاں عبدالوحید کی آبائی یونین کونسل میں پیپلزپارٹی کو شدید جھٹکا،درجنوں خاندان مسلم لیگ ن میں شامل ، شاہ غلام قادر نے کٹن پٹیاں میں پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کی اہم وکٹ گرادی ،نئے شامل ہونیوالوں کے اعزاز میں مظفرآباد کے مقام پر پروقار تقریب کاانعقاد، تقریب میں کٹن پٹیاں سے پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس کے کارکنان نے کثیرتعداد میں شرکت کرتے ہوئے میاں عبدالوحید کی ناقص حکمت عملی کے باعث پارٹی سے مستعفی ہوکر شاہ غلام قادر کے کاررواں میں شامل ، شامل ہونیوالوں میں سابق چیئرمین وٹھیکیدار نوراحمد، چودھری محمد یونس، چودھری فرید، چودھری محمد حسین، چودھری محمد اسماعیل ، چودھری محمد خورشید، چودھری اسم دین، چودھری محمد یعقوب،چودھری غلام دین، غلام نبی ، چودھری محمد داؤد نے بمعہ برادری اور اپنے سینکڑوں دوست احباب کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ نیلم سید امداد حسین شاہ اور ترجمان مسلم لیگ ن نیلم اقبال مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے آنیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں انہوں نے کہاکہ نیلم مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جوکارکنان کوعزت دیتی ہے اور انشاء اللہ وقت آنے پر انہیں کسی بھی صورت میں اکیلے نہیں چھوڑینگے اس موقع پر نئے شامل ہونیوالوں چیئرمین وٹھیکیدار نوراحمد، چودھری محمد یونس، چودھری فرید، چودھری محمد حسین، چودھری محمد اسماعیل ، چودھری محمد خورشید، چودھری اسم دین، چودھری محمد یعقوب،چودھری غلام دین، غلام نبی ، چودھری محمد داؤد بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت نیلم کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم کانفرنس بھی قصہ پارینہ بن چکی ہے انہوں نے وزیر تعلیم سکولز نے 10سالہ دوراقتدار میں کوئی کام نہیں کیا۔ اہل نیلم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملا۔ ”اینٹ کاجواب پتھر سے “وزیر تعلیم سکولز میاں عبدالوحید کی آبائی یونین کونسل کنڈلشاہی سے سینکڑوں افراد ”ن “لیگ میں شامل ،میاں وحید کی ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ روز یونین کونسل کنڈلشاہی کے گاؤں کٹن پٹیاں سے درجنوں خاندان پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ہوکر ن لیگ میں شامل ہوگئے ، نئے شامل ہونیوالوں نے یڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن حلقہ نیلم سید امداد حسین شاہ اور ترجمان مسلم لیگ ن نیلم اقبال مغل نے ہار پہنار کرمبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :