مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداداوں کے عین مطابق ہے، پاکستان اسی کے تحت بھارت کو مسئلہ حل کرنے پر زور دیتا ہے،پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ تمام اہم بین الا اقوامی فورمزپر اٹھاتا رہتا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مسلسل اور بلاتعطل مذاکرات پر بھی ہمیشہ زور دیا ہے
27اکتوبر کو یوم سیاہ ،5فروری کو اظہار یکجہتی کشمیر سمیت دیگر دنوں کو بھی پورے پر جوش طریقے سے منایا جاتا ہے، برجیس طاہر
بدھ 27 جنوری 2016 20:25
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان کو آ گا ہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا اصولی موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداداوں کے عین مطابق ہے، پاکستان بھارت کو مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارد ادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو تمام اہم بین الا اقوامی فورمزمیں اٹھاتا رہتا ہے،پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مسلسل اور بلاتعطل مذاکرات پر بھی زور دیتا ہے، سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیر کی عوام کی رائے کے علاوہ کوئی اور نہیں ہو سکتا،دونوں ممالک کو ان کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا اور اس حوالے سے اقوام متحدہ کی23قراردادیں باہمی اتفاق سے پاس ہو چکی ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ کشمیر مستقل مسئلہ ہے جب تک یہ حل نہیں ہو گا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا،چیئرمین کمیٹی پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سفار تخانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہر تین ماہ بعد ان سے پیش رفت متعلق رپورٹ حاصل کی جائے،سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہاکہ بیرون ممالک پرھنے والے پاکستانی بچوں کو کشمیر کے متعلق اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بین الا قوامی سطح پر آگاہی فراہم کر سکیں،وفاقی وزیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے جو بھی مخصوص دن مقرر ہوتے ہیں وزارت ان میں بھرپورشرکت کرتی ہے اور ان کو بڑے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،27اکتوبر کو یوم سیاہ ،5فروری کو اظہار یکجہتی کشمیر و دیگر دنوں کو بھی پورے پر جوش طریقے سے منایا جاتا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.