مجاور وزیراعظم ‘صدر یعقوب‘ لطیف اکبر‘ وزرا پارٹی میں ہم سے بہت جونیئرہیں ‘پیپلز پارٹی کا نظریہ ،فلسفہ اور لازوال جدوجہد کا درس جیالوں کا نہ دیں ‘جب پیپلز پارٹی پر مشکل وقت آیا تو وزیراعظم اور وزرا بھٹو شہید اور بی بی شہید کے قاتلوں کیساتھ تھے

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرز ا کی بات چیت

ہفتہ 30 جنوری 2016 15:08

دھیر کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرز ا نے کہاہے کہ مجاور وزیراعظم مجید،صدر یعقوب، لطیف اکبر، وزرا پارٹی میں ہم سے بہت جونئیر ہیں پیپلز پارٹی کا نظریہ ،فلسفہ اور لازوال جدوجہد کا درس جیالوں کا نہ دیں جب پیپلز پارٹی پر مشکل وقت اایا تو وزیراعظم اور وزرا بھٹو شہید اور بی بی شہید کے قاتلوں کیساتھ تھے۔

شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق ، جمہوریت اور آزاد میڈیا پر یقین رکھتے تھے بھٹو شہید کے نام پر مجاور وزیراعظم اور اس کے کرپٹ وزرئا پارٹی کے جیون اور چالیس سال تک قربانیاں دینے والے نظریاتی کارکنوں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کا جیالا اگر جنرل ایوب ، جنرل ضیا الحق کا مردانہ وار مقابلہ کر سکتا ہے تو مجاور وزیراعظم مجید کو کسی خوش فہمی میں نہیں ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر کا مجاور ،بد دیانت کرپٹ وزیراعظم سب سے بڑا جھوٹا اور غدار ہے ماں ،باپ اور بیٹی جیسے عظیم مقدس رشتوں کی جھوٹی قسمیں اٹھانااور ماں ،باپ ،بہن کا گوشت کھانے والا بھٹو شہید اور بی بی شہید کا وفادار کیسے ہو سکتا ہے ۔ آزادکشمیر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے جیالوں کا گڑھ ہے پیپلزپارٹی اور کشمیری عوام لازم وملزوم ہیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوبھٹو خاندان سے جدا نہیں کیاجاسکتا بھٹو شہید کے جیالوں نے تیس چالیس سال تک قربانیاں دے کر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے بہادر اور نظریاتی محافظ ہیں مجاور وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماؤں کو انتقام کانشانہ بناکر بھٹو خاندان کی پیٹھ میں چھرا مارا ہے جو قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت ہے بھٹو اور بی بی شہید کی تصویروں کی بے حرمتی کرنے والے سیاسی گماشتے اور دلال اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں جنرل ضیاء اور مشرف کی گود میں پلنے والے آج مجاور وزیراعظم نے بڑے عہدے دے کر یہ ثابت کیا کہ انکا پیپلزپارٹی سے دور تک کابھی کوئی واسطہ نہیں ۔

ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر رہنما ہمایوں زمان مرزنے دھیر کوٹ میں صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ مجاور وزیراعظم چوہدری عبدلمجید جھوٹوں کا امام ہے جو شخص ماں ،باپ ،بہن ،بیٹی کی جھوٹی قسمیں ہر وقت اور ہر لمحہ اُٹھاتا ہو وہ کتنا معزز اور دیانت دار ہوسکتا ہے وزیراعظم جیسے بڑے منصب پر بیٹھ کر قرآن پاک کی قسمیں اُٹھانا پارٹی کارکنوں کو گالیاں دینا ان کی تذلیل کرنا مجاور کو زیب نہیں دیتا ،ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ میں نے 30سالوں میں غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ،پیر علی جان شاہ،ممتاز حسین راٹھور ،صاحبزادہ اسحاق ظفر ،کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے مشکل ترین حالات میں مردانہ وار مقابلہ کیا لیکن جتنا رسواکن اور گٹھیا ترین دور مجاور وزیراعظم کا دیکھا تاریخ بھی اس پر ماتم کررہی ہے آج آزادکشمیر میں بھٹو اور بی بی کے جیالوں کی حکومت نہیں بلکہ ضیاء باقیات کی حکومت ہے ۔

انہوں نے کہا جب جماعت پر مشکل وقت آئے تو ہماری قیادت کہتی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جب جماعت اقتدار میں آئے تو یہی قائدین کہتے ہیں کہ کارکن کباب میں ہڈی ہیں اور ان قائدین کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اگر مشکل وقت میں کارکن ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں تو اقتدار اآئی جانے والی شے ہے کل وہ پھر کارکنوں کے پاس آئیں گے پھر کارکنوں کا ہاتھ ہوگا اور قائدین کا گربیان ہوگااس وقت کارکن کہیں گے جو کچھ آپ نے ہمارے ساتھ کیاتھا آج وہی آ پ کے ساتھ ہوگا۔

ہمایوں زمان مرزانے کہاکہ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹواور دختر مشرق شہید محترمہ بینظیر بھٹو جیسی اعلیٰ قیادت نے ہمیشہ کشمیری عوام کی خواہشات اورآرزؤں کی تکمیل کی ہے ہم شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی جناب آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ جن پارٹی کارکنوں نے جنرل ایوب خان ،جنرل ضیاء الحق ،اور جنرل مشرف جیسے ظالم ،ڈکٹیروں کا مقابلہ کیا اور قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں انہیں موجودہ حکومت کی طرف سے نظرانداز کرنے کا ٹوٹس لیاجائے ۔

پارٹی کے سینئر نظریاتی راہنما حکومت کی طرف سے صوابدیدی عہدوں پر کی گئی تقرریوں سے سخت نالاں ہیں کیونکہ ان تقرریوں میں صرف پریش گروپ،امپورٹڈ مافیا اور بڑے خاندانوں کے افراد کو نمائندگی دی گئی ہے اور پارٹی کی مضبوطی طویل جدوجہد اور قید وبند کی اذتیں برداشت کرنے والے کارکنوں کو سرے سے نظراندازکردیاگیاہے ۔ہم شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے توقع رکھتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں نظریاتی اور سینئر کارکنوں کو موجودہ حکومت سے نظراندا ز کرنے کا سختی سے نوٹس لیں گے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر راہنما ہمایوں زمان مرزا نے کہاہے کہ مجاور حکومت کی طرف سے ضیاء باقیات اور بے غیرتی کے نام پر جھوٹی مفاہمت کو قبول نہیں کریں گے ۔مجاور وزیراعظم مجید اپنے ہوش حواس کھو چکے ہیں پارٹی کے نظریاتی اور شہید بھٹو کے جیالوں کو دیکھتے ہی ان کابلڈ پریشر ہائی ہوجاتاہے اس لیے وہ استعفیٰ دے دیں ۔ پاکستان پیپلزپارٹی میرا گھر ہے بھٹو شہید اور بی بی شہید ہمارے لیے روحانی ماں باپ کا درجہ رکھتے ہیں پارٹی کارکنوں کی عزت نفس اور حقوق کی بازیابی کیلئے آمر وقت سمیت ہر کسی سے جنگ لڑوں گا ۔

آزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے قائدین پیرعلی جان شاہ ، غازی ملت سردار محمد ابراہیم ،ممتاز حسین راٹھور ،صاحبزادہ اسحاق ظفر کی قیادت میں پارٹی کے ترنگے جھنڈے کو سربلند رکھا لیکن موجودہ پارٹی صدر جو خود کو مجاور کہلواتے ہیں ان کے دور میں پارٹی کارکنوں کا بری طرح استحصال کیاگیا اور انہیں خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیاگیا لیکن ہم چپ نہیں بیٹھیں گے ہم اس ظلم وزیادتی کے خلاف ہر فورم پر احتجاج جاری رکھیں گے ۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے جھوٹ بولنے کی قسم کھارکھی ہے پارٹی کے بانی ارکان کے ساتھ بھی جھوٹ بولا جاتاہے اور انہیں مختلف حیلوں بہانوں سے لولی پاپ دیاجارہاہے جبکہ اس وقت پارٹی کارکنوں کی اکثریت موجودہ وزیر اعظم کے رویے سے نالاں ہے اور وہ کسی بھی تبدیلی کیلئے شدت سے انتظار کررہے ہیں ۔ ہم پارٹی صدرووزیر اعظم کے جانب سے پارٹی کے جیالوں کے ساتھ بدتمیزی اورانہیں گالیاں دینے پر پارٹی صدر بلال بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور آزادکشمیر امور کی ا نچارج محترمہ فریال تالپور سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آزادکشمیر کے وزیرا عظم کے ان جلاد ی اقدامات کا نوٹس لیں اور آزادکشمیر میں وزیر اعظم کو تبدیل کریں ۔

متعلقہ عنوان :