ضلع ہٹیاں بالا کے غیور عوام دونوں سیٹیں جیت کر قائدکشمیر فاروق حیدرکو تحفہ میں دیں گے‘چوہدری بشارت صغیر

پیر 1 فروری 2016 14:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم فروری۔2016ء)مسلم لیگی راہنماؤں چوہدری بشارت صغیر،چوہدری اکرم عالم نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع ہٹیاں بالا کے غیور عوام دونوں سیٹیں جیت کر قائدکشمیر فاروق حیدرکو تحفہ میں دیں گے- پی پی کا طالم دور اور مظلوم دشمن دور عنقریب انجام کو پہنچنے والا ہے اس دور میں غریبوں کے حقوق پر شب خون مارا گیا غریب غریب تر ہوتا چلا گیا ،چوہدری مجید اور اس کی کابینہ کوٹھیاں اور محل بنانے میں مصروف ہے اقرباء پروری اور جیالوں کو نوازنے کی انتہا کردی اس تاریخ دور حکومت میں شریف لوگوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے جبکہ لٹیرئے اور چوروں کا راج ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں عوام اس وقت ذہنی مریض بن چکے ہیں فاروق حیدرکی قیادت میں ن لیگ حکومت بنا کر ترقی کے سفر پر گامزن ہوگئی غریب عوام کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیئے جائیں گئے ن لیگ وہ جماعت ہے جو ریاست کو مثالی بنا سکتی ہے اور قائدکشمیر کی قیادت میں مثالی ریاست بنا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گئے گوجر بانڈی میں عنقریب پی پی کا صفایا کریں گے۔