مظفر آباد،چیئرمین کشمیر کمیٹی سے پریس کلب کے نمائندہ وفد کی ملاقات

میڈیا نے تحریک آزادی کشمیر کو موثر اندازمیں اجاگر کیا ہے،مولانا فضل الرحمن

جمعہ 5 فروری 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 فروری۔2016ء)چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن نے تحریک آزادی کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کرنے اور زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے مسائل کی نشاندہی سمیت دیگر اہم قومی امور پر مرکزی ایوان صحافت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسے مزید فعال بنانے اورعصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،جبکہ وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف نے چیئرمین کشمیر کمیٹی کی تحریک پر تاریخی نوعیت کے حامل ادارے مرکزی ایوان صحافت کے لیے 20لاکھ روپے کے عطیے کا اعلان کیا ہے،پریس کلب کے قائمقام سیکرٹری جنرل بشارت مغل کی سربراہی میں سنیئر صحافیوں کے وفد نے انکی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی،کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن سے صدر ریاست سردار یعقوب خان کی موجودگی میں سینٹرل پریس کلب کے نمائندہ وفد نے قائمقام سیکرٹری جنرل بشارت مغل کی سربراہی میں ملاقات کی ،وفد میں عارف عرفی ،آصف رضا میر،سید اشفاق شاہ،چوہدری نصیر ،اعجاز کاظمی،کاشف جاوید اور دیگر بھی شامل تھے ،جنھوں نے انھین ادارے کی تاریخی خدمات اور درپیش مسائل سے تحریری اور زبانی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے میڈیا نے تحریک آزادی کے محاز سمیت دیگر اہم قومی امور کو اجاگر کرنے میں گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں۔جس پر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے مسرت کا اظہار کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کو تحریک کی کہ اس ادادرے کی تعمیر اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مناسب اقدامات عمل میں لائے جائیں جس پر وزیر اعظم پاکستان نے 20لاکھ روپے کے عطیے کا اعلان کیا۔جس کا صحافتی کمیونٹی نے خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے