سید علی گیلانی کی مسلسل نظر بندی‘ صحت پر منفی اثر پڑا‘ علاج کیلئے نئی دہلی جائیں گے

ہفتہ 6 فروری 2016 15:05

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 فروری۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ”گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی علاج کیلئے دہلی جا رہے ہیں۔ حریت ترجمان ایاز اکبر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ فیصلہ ”مجبوری“ میں لیا جا رہا ہے کیونکہ ” حکومت نے صحت کی شدید ناساگاری کے باوجود بھی ان کو رہا نہیں کیا ہے اور ان کی گھر میں نظر بندی برابر جاری ہے ۔

لہذا انہوں نے مجبوراً دہلی جانے کا فیصلہ کیا ہے‘ تاکہ بہترعلاج و معالجے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں کی ہدایت پر کچھ نقل و حمل بھی ممکن ہو سکے۔ ایاز اکبر نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل نظر بندی چھٹے سال میں عداخل ہو گئی ہے۔ حبس بے جا کے اس عمل نے ان کی صحت پر کافی منفی اثرات مرتب کئے ہیں اور ان کی کمزوری اور نقاہت میں دن بدن اضافہ ہونا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایاز اکبر نے گیلانی کی بغیر کسی خاص وجہ کے گھر میں مسلسل نظر بندی کو ریاستی آئین و قانون کی مٹی پلید کرنے کے مترادف کارروائی قرار دیا ہے کہ یہ نہ صرف آزادی اظہار رائے سلب کرنے کی کارروائی ہے بلکہ یہ بھارت کی طرف سے کشمیری رہنما کو جان سے مارنے کی ایک بالواسطہ کوشش بھی ہے۔ ترجمان نے کہا گیلانی نے امسال سردیوں میں دہلی جانے کے بجائے اپنے لو گون کے ساتھ ہی وادی میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم ان کی صحت کیلئے یہ تجربہ بار آور نہیں۔

متعلقہ عنوان :