پی آئی اے ملازمین کے قتل میں نواز شریف اور ماڈل ٹاؤن واقعہ میں شہباز شریف ملوث ہیں، لطیف کھوسہ
صولت مرز نے جس کے خلاف بیان دیا تھا وہ آج بھی گورنر ہے‘ عزیر بلوچ کے ساتھ تصویر بنوانے سے کوئی شریک جرم نہیں بن جاتا،خصوصی گفتگو
اتوار 7 فروری 2016 17:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کے قتل میں نواز شریف اور ماڈل ٹاؤن واقعہ میں شہباز شریف ملوث ہیں، نواز لیگ لاشوں پر سیاست کر رہی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی ایسی سیاست نہیں کرتی‘ نواز شریف کے بیانات اور باڈی لینگویج ایسی تھی جس طرح مشرف اپنا مکا دکھا کر کہتا تھا کہ دیکھی ہے میری طاقت۔
صولت مرز نے جس کے خلاف بیان دیا تھا وہ آج بھی گورنر ہے‘ عزیر بلوچ کے ساتھ تصویر بنوانے سے کوئی شریک جرم نہیں بن جاتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کا قتل کے فوراً بعد حکمرانوں نے کہنا شروع کر دیا تھا کہ یہ قتل سیاسی طور پر کروائے گئے ہیں تاکہ اس کا ملبہ نواز لیگ پر ڈالا جائے لیکن اس واقعہ سے پہلے جو وزیر اعظم اور ان وزراء نے بیان دیئے تھے کہ اگر کسی نے ہڑتال کی تو اس کے پر کاٹ دیئے جائیں گے اور ایک ہی دن بعد یہ واقعہ ہو جانا ثابت کرتا ہے کہ اس واقعہ میں کون ملوث ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.