باغ ضلع کے بازارہا میں گیس کی ری فلنگ پر پابندی عائد

منگل 9 فروری 2016 15:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ امجد علی مغل نے ضلع ہذا کے بازار ہا میں گیس ری فلنگ پر زیر دفعہ 144ض ف کے تحت پابندی عائد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ باغ کے آفس سے جاری پریس ہینڈ نوٹس کے مطابق ضلع ہذا کے بازار ہا ء میں مختلف افراد جہاں لوگوں کا رش موجود رہتا ہے گیس کی ری فلنگ /خریدوفروخت کا کاروبار کررہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقع رونماہوسکتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع کا احتمال ہے جس کا اتدارک کیا جانا مفاد سرکار اور مفاد عامہ میں ضروری ہے ۔

لہذا آئندہ کوئی بھی شخص /اشخاص ضلع ہذا کے جملہ مین بازار ہاء میں گیس ری فلنگ/خرید وفروخت کا کاروبار نہیں کرئے گا حکم ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی زیردفعہ APC188عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :