فاروق حیدراور شاہ غلام قادرکی قیادت میں وادی نیلم کو ماڈل ضلع بنائیں گے ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا

مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صدر محترمہ عظمیٰ شریں ایڈوکیٹ کی بات چیت

بدھ 10 فروری 2016 16:46

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی صدر محترمہ عظمیٰ شریں ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدراور شاہ غلام قادرکی قیادت میں وادی نیلم کو ماڈل ضلع بنائیں گے ماضی کی تمام محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ فخر نیلم شاہ غلام قادرکی قیادت میں منظم حکمت عملی سے الیکشن میں عوام کی عدالت سے سرخرو ہو ں گے۔

ماضی میں ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کرنا بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،سٹرکوں کی خصتہ حالی ، تعلیم کے نظام کودرست کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے مسلم لیگ ن قائداعظم کی جماعت ہے اس کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں کارکنان کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں عوام میں پائی جانے والی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے فخر نیلم شاہ غلام قادر کونیلم سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے نیلم کے عوام کونڈر ،بے باک،اعلیٰ قابلیت کی حامل قیادت شام غلام قادر کی صورت میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب لایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نیلم سے پی پی کی اہم وکٹیں گرنے والی ہیں تمام نئے انے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں کہتے ہیں آذاد کشمیر میں مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی اور موثر حکمت عملی کے ساتھ اقدامات اٹھائے گئے ۔مسلم لیگ ن کا گراف بلند ہوتا جا رہا ہے مخالفین کے غبارے سے ہو نکلنا شروع ہو گئی ہے ۔نیلم ویلی کی تقدیر بدلنے کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ڈور ٹو ڈور جا کر خواتین کو الیکشن مہم چلائیں مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی نیلم ویلی میں پائی جانے والی پسماندگی کا خاتمہ مسلم لیگ ن کے ہی دور میں ہو گا۔