سب ڈویژنل مجسٹریٹ راولاکوٹ نے شہر میں گیس ری فلنگ پر پابندی عائد کر دی

بدھ 10 فروری 2016 16:46

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 فروری۔2016ء) سب ڈویژنل مجسٹریٹ راولاکوٹ عبدالقادر خان نے کہا ہے کہ شہر میں گیس فلنگ کرنے والوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ تاجروں کو مطع کر دیاگیا ہے کہ وہ شہر سے باہر گیس فلنگ کریں اگر شہر میں گیس فلنگ کرنے کی کوشش کی گئی تو گیس فلنگ کرنے والے تاجروں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے اور ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا شہر سے باہر دکانیں منتقل کی جائیں ۔ گیس فلنگ کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس لیے شہر میں گیس فلنگ ہرگز نہ کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اپنے دفتر میں گیس ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گیس ایسوسی ایشن کے وفد نے ایس ڈی ایم کو یقین دلایا کہ خلا ف قواعد کوئی کام نہیں کیاجائے گا اورگیس فلنگ کی دکانیں شہر سے باہر منتقل کی جائیں گی اور شہر میں گیس فلنگ نہیں کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :