پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آزادکشمیر بھر کے اندربیروزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ،بیرسٹر افتخا ر علی گیلانی

جمعہ 12 فروری 2016 16:23

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخا ر علی گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آزادکشمیر بھر کے اندربے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا وزیر اور مشیر صرف اپنے چہیتے عزیزو اقارب اور جیالوں کوسرکاری ملازمتوں میں نوازتے رہے دارالحکومت مظفرآباد کے ساتھ پیپلزپارٹی دور حکومت میں انتہائی ناروا سلوک کیا گیا مظفرآباد سے پوسٹوں کی منتقلی کر کے وزراء نے اپنے حلقوں کو مضبوط کرنے پر توجہ صرف کئے رکھی بدقسمتی سے پیپلز پارٹی کے وزراء اپنے حلقوں تک محدود رہے مظفرآباد شہر کے عوام کے ساتھ زیادتیاں کرنیوالے پیپلز پارٹی کے حکمرانوں اور ان کا ساتھ دینے والے عناصرکو عوام کبھی معاف نہیں کرینگے انہیں اس سب کا حساب دینا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں عرصہ دس سا ل سے بلدیہ میں ملازمت کرنیوالے ملازم کو فارغ کر کے اسکی جگہ کسی جیالے کو نوازنا انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے لوکل گورنمنٹ کی پوسٹ پر چڑہوئی سے ایک چہیتے کو لگا دیا گیا ہے جبکہ آزادکشمیر اسمبلی میں بھی ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے شخص کو غیر قانونی طور پر نوکری دے دی گئی پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مظفرآباد ڈویثرن کے وزراء نے پہلے اپنے اپنے حلقو ں میں پوسٹیں شفٹ کر کے عوامی حقوق پر شب خون مار ا اور رہی سہی کسر اب دیگر وزراء آزادکشمیر کے دیگر حلقوں سے تقرریاں کر کے نکال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکمرانوں نے گورننس کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے میرٹ کی پائمالیاں موجودہ دور میں عروج پر پہنچ چکی ہیں پاکستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت نے لوٹ مار ، کرپشن اور بد اعمالیوں کا جو بازار گرم کیا آزادکشمیر کے حکمران بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مال بنانے میں مصروف عمل رہے اپنے دور میں حکومت کوئی بھی ایسا منصوبہ شروع نہیں کرسکی جس سے خطہ کے اندر بیروزگاری کے خاتمہ میں مدد مل سکتی نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کا سنہری خواب دکھانے والے اب انتخابات کی مہم پر جا کر عوام کو منہ دکھانے کے لائق نہیں ہیں اسی لئے مختلف حیلوں بہانوں سے وقت گزار نے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ ان کا انجام انتہائی بھیانک ہو گا ۔