تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما طاہر کریم ملک کی صحافیوں سے بات چیت

منگل 16 فروری 2016 13:38

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنما طاہر کریم ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوامی جما عت ہو نے کا صرف دعویٰ نہیں کر تی بلکہ عوام کے حقو ق اور مفاد پر ست سیاست کے خاتمے کے لیے عملی طور پر سر گرم عمل ہے پاکستان تحریک انصاف ذاتی مفادات کی سیاست کی نفی کر تی ہے اور عوامی سیاست کو تر جیح دیتی ہے ۔

ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں تحریک انصاف آزادکشمیرمیں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ دھاندلی کی پیداواروفاقی حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ آزادکشمیر میں بھی کپتا ن کی ٹیم جارحانہ انداز سے کھیل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں بسنے والے لوگ عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ہی اپنے حقوق کا محافظ اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہتر رول دینے والے لیڈر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین اخباری بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کر سکتے مستقبل پاکستان تحریک انصاف کا ہے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ۔برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ڈیم برد کر دیا ہے ۔آئندہ الیکشن میںآ زاد کشمیرکے لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے پی ٹی آئی کوکامیاب کریں گے

متعلقہ عنوان :