پٹرول ‘ڈیزل سستا ‘ کرائے بدستور من مانے‘ ٹرانسپورٹرز عوام کو لوٹنے لگے

بدھ 17 فروری 2016 14:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)پٹرول ‘ڈیزل سستا مگر کرائے بدستور مہنگے۔دھنی ‘نوسیری ‘ پنجکوٹ ‘ بلگراں ‘ جھینگ‘ پنجور‘ سرلی سچہ ‘ کوپرا گلی ‘مچھیارہ ‘ بھیڑی ‘ بٹدرہ ‘پٹہکہ سمیت دیگر روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورزٹر عوام کو دونوں ہاتوں لوٹنے لگے۔مسافروں کا شدید احتجاج ‘ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپور ٹ اتھارٹی سے نئے کرائے نامے جاری کرکے عملدرآمد کرانیکا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

سیاسی و سما جی عمائدین قلندر حسین ‘ مقبول حسین ‘ محمد رفیق ‘ اور دیگر نے کہا ہے کہ پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے کے بعد کرایہ بھی کم کیا جائے عوام کو ریلیف دیا جائے من مانے کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ دیگر اشیاء باالخصوص اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی نہ کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپور ٹ اتھارٹی نئے کرائے نامے جاری کرے ،من مانے کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے۔