حکومت مظفرآباد کے ادھورے منصوبے مکمل کرے‘ عروج فاطمہ

وزیر خزانہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقداماتک کریں

بدھ 17 فروری 2016 14:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء)تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما ء عروج فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے منصوبے آج تک ادھورے پڑے ہوئے ہیں ۔ جس سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے۔ وزیر خزانہ ادھورے منصوبے مکمل کرانے کی بجائے نئے ہوائی منصوبوں کا اعلانات کرتے پھر رہے ہیں ۔ پہلے ادھورے منصوبے مکمل کئے جائیں اور پھر نئے منصوبے لگائے جائیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں صحافیوں سے بات چیف کرتے ہوئے عروج فاطمہ کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ چونکہ مظفرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے مظفرآباد کے شہریوں کو گزشتہ 5سال سے اکھاڑ بچھاڑ کے بھنور میں پھنسا رکھا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کی بجائے مسائل بڑھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے حکومت بنا کر عوام کی محرومیوں اور مشکلات کاا زالہ کرے گی۔