ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی 28فروری کو ملازمت سے سبکدوش ہوں گی

جمعرات 18 فروری 2016 14:05

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) ناظم اعلیٰ تعلیم سعیدہ گیلانی 28فروری کو ملازمت سے سبکدوش ہوں گی ،اس سلسلہ میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،جس میں ان کی تعلیمی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے ،سعیدہ گیلانی نے محکمہ تعلیم میں 40سال تک خدمات سر انجام دیں ،ناظم اعلیٰ کے اعزاز میں مرکزی الوداعی تقریب 26فروری کو مظفرآباد میں منعقد ہو گی جہاں سے انہیں پورے اعزاز کے ساتھ محکمہ تعلیم کے آفیسران ،ماتحت ملازمین ،معلمین و معلمات رخصت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :