مسلم لیگ (ن) کو بلوچ میں ایک اور جھٹکا‘سراں سے سرکردہ رہنماء ملک محمد نوازاورملک بشارت ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
جمعہ 19 فروری 2016 15:01
بلوچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) فاروق طاہر کی کارکن کش پالیسیوں ،اپنی برادری کو نوازنے کے باعث مسلم لیگ (ن) کو بلوچ میں ایک اور جھٹکا،مسلم لیگن سراں سے سرکردہ رہنماء ملک محمد نواز،ملک بشارت اوررازق محمود نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،فہیم ربانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار،فہیم ربانی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہوکر ساتھ دیں گے اور عام انتخابات میں بھرپور کامیابی دلوا کر اسمبلی میں بھیجیں گے،ملک نواز ،ملک بشارت اور رازق محمود کی گفتگو،تفصیلات کے مطابق فاروق طاہر کی کارکن کش پالیسیوں ،اپنی برادری کو نوازنے اور میرٹ کی دھجیاں بکھیرنے کے باعث قریبی ساتھیوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،گزشتہ روز فہیم ربانی کے ساتھ ریسٹ ہاؤس بلوچ میں ملاقات کے بعد لیگی کارکنان سراں ملک محمد نواز،ملک بشارت اوررازق محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر سردار فہیم ربانی نے نئے شامل ہونے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ استحصالی ٹولے نے ہمیشہ برادری ازم کو فروغ دیکر ووٹ حاصل کیے،نئے شامل ہونے والوں کو مایوس نہیں کریں گے،آزادکشمیر میں آنے والا دور پھر پیپلز پارٹی کا ہے،پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر دوبارہ حکومت بنائے گی اور عوامی خدمت کو جاری رکھے گی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے کارکنان ملک محمد نواز،ملک بشارت اوررازق محمود نے کہا کہ ممبر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر اپنی برادری تک محدود ہیں،سرکاری سکیموں، ملازمتوں اور فنڈز صرف اپنے چند اقرباء کو نوازنے میں مصروف ہیں،اسی لیے باضمیر کارکنان ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں،آمدہ الیکشن میں فہیم ربانی بھاری مینڈیٹ سے اسمبلی میں جائیں اور بلوچ کو ایک ماڈل حلقہ بنا کر دم لیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.