پشاور ‘ کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں کی کارروائی ‘ لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار
ہفتہ 20 فروری 2016 13:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 فروری۔2016ء) کاوٴنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کرلیا ہے۔
(جاری ہے)
اطلاعات کے مطابق پشاورکے علاقے میں بھانہ ماڑی میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ کے اہم کارندے راشد بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق راشد بلوچ کراچی میں رینجرز اور پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ، قتل، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے درجنوں مقدمات میں کراچی پولیس کو مطلوب ہے، ملزم کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جلد ہی اسے کراچی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
لاہور پولیس کی کارروائی ،پتنگ سازی کے کارخانے پر چھاپہ،10ہزار پتنگیں نذر آتش
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.