ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب احمد ایڈووکیٹکا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

بدھ 24 فروری 2016 22:43

کو ٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 فروری۔2016ء) ممبر کشمیر کونسل چوہدری محبوب احمد ایڈووکیٹ نے با ضابطہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ممبر کشمیر کو نسل نے جذباتی خطاب مین کہا کہ آج اہلیان کو ٹلی نے ثابت کر دیا ہے کہ ضلع کو ٹلی سے پی ٹی آئی پانچوں نشستیں جیتے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں نہ صرف آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے بلکہ کشمیر کی آزادی بھی ان دونوں لیڈروں کی قیادت میں ممکن ہے ۔

ممبر کشمیر کو نسل چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج کا جلسہء عام تمام جماعتوں کے لئے ریفرنڈم ہے ۔اہلیان کو ٹلی نے پی ٹٰ آئی کو اتنی عزت دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ آنے والا دور پی ٹی آئی کا دور ہے ۔اب کو ئی دیوار یا کوئی طالع آزما پی ٹی کا راستہ نہیں روک سکے گا ۔حلقہ ایک سمیت ضلع بھر سے پی ٹی آئی کے کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج کے جلسہء عام میں شرکت کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے۔

متعلقہ عنوان :