ای او بی آئی میں ایک ارب 60کروڑ کی کرپشن کا کھرا علیم خان کی جانب جاتا ہے ،نیب پنجاب میں کس کیلئے چھریاں تیز کر رہی ہے اس کا مطلب خود ہی سمجھ لیا جائے ‘ سردار ایاز صادق
پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق کا بل منظور ہونا خوش آئند ہے ،غیرت کے نام پر قتل اور زنا بالجبر کیخلاف بھی بل لائیں گے‘ اسپیکر قومی اسمبلی
جمعہ 26 فروری 2016 20:30
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 26 فروری۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ای او بی آئی میں ایک ارب 60کروڑ کی کرپشن کا کھرا عبدالعلیم خان کی جانب جاتا ہے ،نیب اور ایف آئی اے پنجاب میں کس کے لئے چھریاں تیز کر رہی ہے اس کا مطلب خود ہی سمجھ لیا جائے ، پنجاب اسمبلی میں خواتین کے حقوق کا بل منظور ہونا خوش آئند ہے ،اگر کسی کو اس پر تحفظات ہیں تو اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں،جلد غیرت کے نام پر قتل اور زنا بالجبر کے خلاف بھی بل لائیں گے ۔
لاہور میں اپنے حلقہ انتخاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی اپنا بھرپو رکام کر رہی ہے اور ایشوز پر ہر کسی کو بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر کی طرف سے اسمبلی کو غیر موثر کہنا اچھی بات نہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب کے پاس احتساب کا مینڈیٹ ہے مگر وہ اسے شفاف اور غیر جانبدار بنائے ۔نیب حکومت کی اجازت کے بغیر جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت بیچے جانے کے خلاف بھی کارروائی تیز کرے ۔
انہوں نے نیب کی طرف سے پنجاب میں کارروائی کے لئے چھریاں تیز کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ای او بی آئی میں ایک ارب ساٹھ کروڑ کی کرپشن کا کھرا عبد العلیم کی جانب جاتا ہے ۔ نیب اور ایف آئی اے پنجاب میں کس کیلئے چھریاں تیزکر رہی ہے اس کا مطلب خود ہی سمجھ لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے خواتین کے حقوق کا بل منظور ہونا خوش آئند ہے ،جلد غیرت کے نام پر قتل اور زنا بالجبر کے خلاف بھی بل لائیں گے ۔ اگر کسی کو منظور ہونے والے بل پر تحفظات ہیں توا س پر ترامیم لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ قومی اسمبلی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جو آئین اور قانون کے خلاف ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.